Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

جونپور۔۔ضلع کی بیٹی نے ریاست و ملک کا نام روشن کیا۔باسکٹ بال کھلاڑی پرشانتی سنگھ کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہرشانتی سنگھ ملک کی پہلی باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جنھیں پدم کے خطاب سے نوازا گیا۔
جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملک کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو 2019 کے لئے مختلف شعبوں میں نامور شخصیات کو پدم وبھوشن اور پدم شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے صدارتی محل میں منعقد ایک خصوصی پروگرام میں فراہم کیا گیا جس میں
ضلع اور اپنے آبائی گاؤں ظفرآباد تھانہ حلقہ کے احمدپورگاؤں کا نام روشن کرنے والی جونپور کی بیٹی باسکٹ بال کھلاڑی پرشانتی سنگھ بھی شامل ہیں۔ باسکٹ بال کھلاڑی پرشانتی سنگھ نے بتایا کہ یہ اعزاز کنبہ اور میڈیا کو وقف کرتی ہوں کیونکہ کنبہ اور میڈیا نے میرا ساتھ ہر قدم پر دیا ہے۔
واضع ہو کہ پرشانتی سنگھ ملک کی پہلی باسکٹ بال خاتون کھلاڑی ہے جنھیں پدم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 2017 میں حکومت ہند کے نوجوان معاملے اور وزارت کھیل کی جانب سے ارجن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں اتر پردیش حکومت کی جانب سے کھیل شعبے میں ممتاز رانی لکشمی بائی بہادری ایوارڈ 17۔2016 سے بھی نوازا گیا ہے۔ سنگھ سسٹرس کے نام سے باسکٹ بال کی دنیا میں مشہور ہے یہ چاروں حقیقی بہنیں (دویا سنگھ، پرشانتی سنگھ، آکانشا سنگھ اور پرتیما سنگھ چاروں بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی ہیں) پرشانتی سنگھ شہر سے 4کلو میٹر کی دوری پر واقع احمد پور گاؤں رہائشی گوری شنکر سنگھ کی بیٹی ہیں۔