Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 26, 2019

جونپور۔شراب کے عادی شخص نے کی خود کشی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے ملکو پور گاؤں میں شراب کا عادی ایک شخص نے مشتبہ حالت میں اپنے گھر کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی وریندر سنگھ 52شراب نوشی کا عادی تھا۔شراب کے نشے کی وجہ سے اس نے اپنی قیمتی زمین کو فروخت کر دیا تھا جس کی وجہ سے کافی پریشان رہتا تھا۔اہل خانہ کے مطابق کچھ دن سے اس نے شراب نوشی کرنا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی بے چین رہتا تھا۔گزشتہ شب کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں سونے چلا گیا اور مشتبہ حالت میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔صبح کنبہ کے لوگ دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تو کافی وقت بعد بھی کوئی جواب نہیں ملنے پر اندر دیکھا تو پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شو سن پہنچے اہل خانہ سمیت مقامی لوگ نے پولیس کو اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس دروازہ توڑ کر لاش کو پھانسی سے اتار کر قبضہ میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔