جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے مینیجنگ شعبہ و علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار اکیڈمک لیڈرشپ اینڈ ایجوکیشن مینجمنٹ کی جانب سے منگل کے روز چار روزہ اکیڈمی قیادت تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ پروگرام انسانی وسائل ترقی وزارت حکومت ہند و پنڈت مدن موہن مالویہ قومی اساتذہ مشن وتعلیم مشترکہ زیر اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی کانشی ہندو یونیورسٹی کے سائیکولاجی کے پروفیسر آر این سنگھ نے کہا کہ اساتذہ کو معاشرے کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ آج کے کارپوریٹ زمانہ میں اساتذہ میں مینجمنٹ قیادت کا تجربہ ہونا چاہئے جس سے وہ اپنے طلباء کے روزگار ی معیار کو بڑھا سکیں۔ اساتذہ کو وقت کے مطابق تبدیل کرنا چاہئے۔ پروگرام کے مہمان جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے بزنس مینجمنٹ شعبہ کے پروفیسر آفتاب عالم نے کہا کہ علم کے تشہیر کے لئے اعلی تعلیمی اداروں کو روایتی طریقہ کے علاوہ آن لائن پروگرام، ڈیجیٹل کورس اور فاصلاتی تعلیم وغیرہ کو اپنانا چاہیے۔ اس کے لئے اساتذہ کو ان طریقوں میں بھی اہلکاروں کی تربیت دینا ضروری ہے۔ صدارت کرتے ہوئے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے کہا اعلی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے یونیورسٹی کوشاں ہے اور مستقبل میں ایسے تربیتی پروگرام کرانے کے لئے ہر وسائل فراہم کرے گا۔ پروگرام کے کنوینر اور بزنس مینجمنٹ شعبہ کے صدر ڈاکٹر مراد علی نے تعارف دیتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرام میں مختلف اضلاع سے یونیورسٹی اور کالج سے 60 سے زائد شعبہ صدر، پرنسپل اور شعبہ انچارج وغیرہ حصہ لے رہے ہیں۔ اعلی تعلیم کے ممتاز استاذ بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر ایچ پی ماتھور، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد اطہر صدیقی، اندرا گاندھی قومی مفت یونیورسٹی کی ڈاکٹر سارہ نشرین وغیرہ تربیت دیں گے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مراد علی نے کیا۔