Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 27, 2019

فرید الحق میموریل ڈگری کالج میں ووٹر بیداری پروگرام کا انعقاد۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد میں بدھ کو ووٹر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں کالج کے طالب علموں کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے اور لوگوں کو حوصلہ افزائی کرنے کا حلف دلایاگیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے کہا کہ جمہوریت میں ہندوستان کے تمام شہریوں کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ زیادہ سے زیادہ ووٹ کے ذریعے ہم ملک کے ترقی کے لئے اچھے عوامی نمائندے اور اچھی حکومت کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس کے لئے سبھی شہری کو ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔ سر سید احمد انٹر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم نے کہا کہ ملک میں بیشتر لوگوں میں تعلیم اور بیداری کی کمی کی وجہ سے حق رائے دہی کے استعمال اور فائدے کی معلومات ہی نہیں ہوتی۔ہماری اخلاقی زمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے ملک اور علاقہ کی ترقی میں حصہ دار بننے کی اپیل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ووٹنگ نہیں کیا جائے تو ملک کی ترقی کی رفتار خراب ہو جاتی ہے۔ پروگرام میں موجود طالب علم۔طالبات سمیت مقامی لوگوں کو حق رائے دہی کے استعمال اور بیدار کرنے کا حلف دلایا گیا۔ اس موقع پراین ایس ایس کے پروگرام افسر ریاض احمد، ڈاکٹر امت گپتا، ڈاکٹر انامکا پانڈے سمیت کالج کے پروفیسر اور انتظامیہ کمیٹی کے عہدیدار موجود رہے۔