Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 27, 2019

جونپور۔۔ضلع میں قائم کی گئی سائبر سیل۔اب دھوکے بازوں کی خیر نہیں۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایات پر قائم کی گئی سائبر سیل کی ٹیم نے جعلسازوں کے زریعے اکاؤنٹ سے نکالے گئے تقریباً 50 ہزار روپے میں سے 32 ہزار 400 روپے واپس کرایا ہے۔سائبر سیل ٹیم کے اس کام کی عوام نے تعریف کی ہے۔
لاتعلیم اور کم بیدار لوگوں کو فون کر انہیں اپنے جعل میں پھنسا کر ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والے جعلسازوں کی اب خیر نہیں ہے۔ ضلع کے تیز طرار ایس پی آشیش تیواری کی ہدایت میں قائم سائبر سیل کی ٹیم ایسے لوگوں پر نگاہ لگائے ہوئے ہے جو جعل سازی کر دوسرے کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر خریداری کرتے ہیں۔ اسی ترتیب میں سائبر سیل کے اوپی جیسوال نے 25 مارچ کو نریش پرساد سنگھ کی شکایت پر ان کے اکاؤنٹ سے 49ہزار979 روپے میں سے 32ہزار400 روپے واپس کرایا ہے۔ا وپی جیسوال کے مطابق متاثر کی شکایت کے بعد ان کے اے ٹی ایم کی ڈٹیل لے کر آن لائن نکالے گئے روپے واپس کرائے گئے۔ متاثر سے فون کے ذریعے مذاکرات کر جعلسازوں نے49979 روپے ان کے اکاؤنٹ سے نکال لئے تھے۔شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سائبر سیل کی جانب سے متاثر کو32ہزار400 روپے واپس کرائے گئے۔