Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 27, 2019

جونپور۔۔۔شاہ راہ کنارے نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے رائے بریلی۔جونپور شاہراہ کے چھاچھو گاؤں کے کنارے ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کرائی تو لاش ایک ٹرک خلاصی کی نکلی۔پولیس کے مطابق دیر شب اس کی موت کسی گاڑی کے زد میں آنے سے ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ شاہراہ پر بدھ کی الصبح چہل قدمی کرنے نکلے مقامی لوگوں نے شاہراہ کنارے ایک نوجوان کی لاش دیکھی تو شور مچاناشروع کیا۔شو رسنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں جیب سے ملی پرچی کی بنیاد پر اس کی شناخت مدھیہ پردیش صوبے کے پنہ ضلع رہائشی بالی 30کے طور پر کی۔پولیس نے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔