صدائے وقت/ ذرائع۔مورخہ 21 اپریل 2019۔
کولمبو۔۔۔سری لنکا۔۔۔۔سری لنکا کی راجدھانی کولمبو کے قریب اتوار کی صبح سیریل بم حملے سے پورا ملک دہل اٹھا۔۔۔خود کش بمباروں کے ذریعہ تین چرچ اور چار ہوٹلوں پر یہ حملہ کیا گیا۔حملے میں ابھی تک کی موصولہ خبروں کے مطابق 207 افراد ہلاک و 450 سے زائد زخمی ہیں۔۔۔ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
آج صبح ایسٹر سنڈے کیوجہ سے چرچ میں عبادت کرنیولوں کی کافی تعداد تھی۔کسی بھی تنظیم نے ابھی تک حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔تاہم 7 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

مہلوکین میں زیادہ تر سری لنکائی شہری ہیں مگر 30 افراد غیر ممالک کے ہیں جس میں برٹش سیاہ بھی شامل ہیں۔
سری لنکا کے وزیر اعظم وکرما سندھے نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے ۔کولمبو کے پادری آرک بشپ نے آج کے دن کو کالا دن قرار دیا ہے اور سرکار سے اپیل کی ہے کہ خاطیوں کی پہچان کر کے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
اس واقعہ کی بین الاقومی سطح پر بھی کافی مذمت ہو رہی ہے۔۔۔۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور دیگر بین الاقومی رہنماوں نے مذمت کی ہے