Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

پارلیمانی الیکشن 2019۔۔۔۔۔۔۔۔سلطان پور پارلیمانی حلقہ۔۔۔۔۔جو امید وار فتحیاب ہوا ۔۔اکثر اسی پارٹی کی سرکار بنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تبصرہ مولانا سراج ہاشمی۔

سلطان پورسےجس پارٹی کا امیدوارکامیاب ہوا اکثراسی کوحکومت بنانےکاموقع ملا
۔_________________________
مولاناسراج ہاشمی، (سلطان پور)مدیر:صداۓوقت
sirajhashmi127@gmail.com
۔_______________
مولانا سراج ہاشمی۔۔۔مدیر ۔۔صدائے وقت

________
یہ عجیب اتفاق ہےکہ1952کےپہلےلوک سبھاانتخاب سےلیکر2014تک سلطان پورسےجس بھی پارٹی کےامیدوارنےجیت درج کراٸ اکثراسی پارٹی نے مرکزمیں حکومت بناٸ ہے۔
1952میں سلطان پور سےکانگریس کےایڈوکیٹ کاظمی صاحب،ممبرآف پارلیامنٹ منتخب ہوۓتوپنڈت جواہرلال نہروملک کےاولین وزیراعظم منتخب ہوۓ۔1957میں پنڈت گوبندمالویہ،کانگریس کےایم ۔پی ہوۓتوپھرپنڈت نہروجی،کی قیادت میں مرکزمیں حکومت تشکیل۔پاٸ،1962میں کنورکرشناورمابطورکانگریس امیدوارمنتخب ہوۓتوبھی مرکزمیں نہروجی وزیراعظم بنے۔1967میں شہرکےمشہوروکیل بابوگنپت سہاۓگانگریس سےرکن پارلیامنٹ منتخب ہوۓتوتومرکزمیں کانگریس کی حکومت بنی اوراندراگاندھی خاتون وزیراعظم کےطورپرزمام حکومت سنبھالا۔1971میں کانگریس سےبابوکیدارناتھ پارلیامنٹ کےرکن منتخب ہوۓتوتودوبارہ مرکزمیں اندراگاندھی نےبطوروزیراعظم حلف لیا۔1977میں ایمرجینسی کےبعدچناٶ ہوۓتوجنتاپارٹی کےامیدوار ذوالفقاراللہ صاحب نےجیت درج کراٸ اورمرکزمیں پہلی بارغیرکانگریسی حکومت کی باگ ڈوربطوروزیراعظم مرارجی دیساٸ نےسنبھالی۔1980میں کانگریس کےامیدوار گری راج سنگھ رکن پارلیامنٹ منتخب ہوۓتواندراگاندھی کی قیادت میں مرکزمیں کانگریس نےحکومت تشکیل دیا۔1984میں گانگریس کےراج کرن سنگھ نےلوک سبھاکاالیکشن جیتااوران کی پارٹی کےسےراجیوگاندھی وزیراعظم بنے۔1989رام سنگھ جنتادل سےکامیاب ہوۓاور وی۔پی سنگھ کی سربراہی میں مرکزمیں جنتادل نےحکومت بنالی۔1991۔۔۔اور۔۔1996میں بھاجپاکےوشوناتھ داس شاستری ممبرآف پارامنٹ منتخب ہوۓلیکن دونوں مرتبہ مرکزمیں بھاجپاکی حکومت نہیں بنی!1998میں بھاجپاکےڈی ۔بی۔راۓ نےجیت حاصل کی اورمرکزمیں این ڈی اے حکومت نےزمام اقتدارسنبھالااوراٹل بہاری واجپاٸ وزیراعظم بنے!! حالانکہ 1999میں  ایک سال بعدپھرسےلوک سبھاالیکشن ہوۓاوربی ۔ایس۔ پی۔ سے  جے۔بھدرسنگھ نےجیت درج کراٸ۔2004میں بہوجن سماج پارٹی سےمحمدطاہرخاں کامیاب ہوۓتویو۔پی۔اے حکومت کی بسپانےحمایت کی اورڈاکٹرمنموہن سنگھ نےویراعظم کےطورپرحکومت بناٸ۔2009میں کانگریس سےڈاکٹرسنجےسنگھ رکن پارلیامنٹ منتخب ہوۓاورمنوہن سنگھ نےدوسری مدت کےلۓحکومت کوتشکیل دیا2014میں بھاجپاسےورون گاندھی کامیاب ہوۓاورمرکزمیں نریندرداس مودی نےحکومت بنایا۔