سری_لنکا میں عیسائیوں کے تہوار ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور عیسائی فرقے سے اظہار یک جہتی کے لیے جمعیتہ علمإہند نے کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں مسلم و عیسائی تنظیموں و رہنماؤں کی مشترک پریس کانفرنس منعقد کی.
_______________
____________________
نٸ دہلی/٢٣اپریل(صداۓوقت)
پریس ریلیز کے نکات کا خلاصہ:
1) دہشت گردی اگر مذہب کے نام پر کی جائے تو اس کی سنگینی اور بڑھ جاتی ہے. ہر مذہب کے رہنماؤں کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے.
2) مذہبی مواقع و مقامات پر حملوں کا مقصد، بین المذاہب منافرت اور دشمنی پیدا کرنا ہے. اسی لیے ہم عیسائی برادران کے ساتھ اظہارِ یک جہتی ضروری سمجھتے ہیں.
3) دنیا بھر کی حکومتوں اور قانونی اداروں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی پر لگام کسنے کے لیے مزید سخت تدابیر کی جائیں.
4) اپنا قریب ترین پڑوسی ملک ہونے کے ناتے ہم سری لنکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں. ہماری تجویز ہے کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کا اعلی سطحی وفد سری لنکا جا کر باہمی تعاون کے امکانات تلاش کرے.
5) ہمیں قوی امید ہے ملک کا میڈیا اور امن پسند عوام، دہشت گردی کے خلاف ہماری جہد مسلسل میں ہمارا تعاون کریں گے. ہم گزارش کرتے ہیں کہ جات پات اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہو کر انسانیت اور امن عالم کی خاطر ہمارا ساتھ دیں.

پریس کانفرنس کے اہم_شرکاء:
• انل جوزف تھامس (آرک بشپ، دہلی)
• نصرت علی دہلی (سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند)

• ڈاکٹر ظفرالاسلام خان (چیئرمین مائناریٹی کمیشن دہلی)
• نوید حامد (صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت)
• فادر جابی (انچارج کیتھولک بِشپس کانفرنس آف انڈیا انٹرفیتھ ڈائیلاگ)
• فادر ابراہم (نیشنل کانفرنس آف چرچس ان انڈیا)
• فادر فیلِکس (سکریٹری کمیشن برائے مذاکرات و رواداری)
• جان دیال (سکریٹری جنرل آل انڈیا کرسچن کونسل، سابق صدر آل انڈیا کیتھولک یونین)
• کمال فاروقی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
• مولانا محسن تقوی (امام شیعہ جامع مسجد دہلی)
• مولانا محمود مدنی (ناظم عمومی جمعیتہ علمإ ہند)