Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 19, 2019

مایا اور ملائم 22 سال بعد ایک سیاسی منچ پر نظر آئے۔

مین پوری/ اتر پردیش/ صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مین پوری کے کرشچن میدان میں منعقد ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی کے اتحاد ی ریلی میں جمعہ کو 24 سال بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو ایک ہی پلیٹ فارم پر آئے،اس سیاسی اسٹیج پرصرف تین کرسیاں ہی طے کی گئی تھیں ،جو خاصطور پر ملائم سنگھ یادو، مایاوتی اور اکھلیش یادو کے لئے لگائی گئی تھیں،ان کرسیوں پر درمیان میں ملائم سنگھ یادو اور ان کے دائیں بائیں مایاوتی اور اکھلیش یادو بیٹھے تھے.
سپا،بسپا رالود اتحاد کی جمعہ کو چوتھی ریلی ہوئی ،اس ریلی میں 24؍ سال بعد ایک ہی منچ پر مایا وتی اور ملایم سنگھ یادو نظر آئے ، 

مایاوتی گیسٹ ہاؤس سانحہ کو بھلاکر سماجوادی پارٹی کے حلقہ میں مین پوری میں ملائم سنگھ یادوکے لئے ووٹ مانگنے پہنچیں.
جب ملائم سنگھ یادو منچ پر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود مایا وتی نے کھڑے ہو کر ان کا خیر مقدم کیا. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ مجھے بھاری اکثریت سے آخری مرتبہ کامیابی دلا دینا، ملایم سنگھ یادو نے کہا کہ بہن مایاوتی کے آنے پر ہم انکا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،اور ان کے اس احسان کو کبھی نہیں بھولونگا
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ملائم سنگھ نے کہا کہ بہت دنوں کے بعد ہم اور ما یا وتی ایک منچ پر ہیں،میں آپ سبھی سے کہنا چاہتا ہوں کہمین پوری سے بہت زیادہ اکثریت جیت دلا دینا ،آپ لوگ پہلے بھی جتا تے چلے آرہے ہیں ،اس بار اور مزید ووٹوں سے جتا دینا ،
آپ لوگ میری تقریریں سنتے رہتے ہیں ،صرف یہ کہنا چاہونگا کہ اسوقت خواتینوں پر بہت تسدد ہو رہا ہے ،جس کی آواز میں پارلیا منٹ میں بھی اٹھا چکا ہوں ،میں خواتینوں پر تشدد برداشت نہیں کرونگا ،
ایس پی سرپرست ملائم سنگھ کے خطاب کے بعد مایاوتی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، بھیڑ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آپ لوگ ملائم سنگھ یادو کو ریکارڈ ووٹوں سے جتائیں گے ،مایاوتی نے کہا کہ، 1995 میں ہوئے گیسٹ ہاؤس کے واقعہ کے بعد آپ لوگوں کے سوالات مجھ سے ہو نگے کہ یہ کیا ہو رہا ہے ،مگر میں آپ لوگوں کو بتا دو ں ملک کے مفاد میں کبھی کبھی مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں،ملائم سنگھ یادو نے سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لیا ہے،خاص طور پر پسماندہ طبقات کے لوگ اس اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں. کیونکہ ملایم سنگھ خود پچھڑے طبقے سے تعلق رکھ تے ہیں، نریندر مودی کی طرح فرضی پچھڑے طبقے سے نہیں ہے.
ریلی میں کثیر مجمع کو دیکھ کر مایا وتی کافی خوش نظر آئیں، مایاوتی نے جہاں لوگوں سے اتحادی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی تو وہیں بی جے پی اور مودی حکومت پر بھی جم کر حملہ بولا ،مایاوتی نے ر یلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ جو لوگوں کا بے پناہ ہجوم یہاں پہنچا ہے، میں ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی تہ دل سے تعریف کر تیہوں.
مایاوتی نے مین پوری کے عوام سے اپیل کی کہ اس بار ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر پارلیا منٹ بھیج دینا ،.