Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

سعودی عرب میں 37 افراد کا سر قلم،،،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے الزامات۔

صدائے وقت/ 
ایجنسیاں / بی بی سی نیوز 
سعودی عرب میں حکام کے مطابق ایسے 37 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے جن پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے الزامات تھے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو دارالحکومت ریاض، مکہ، مدینہ اور کئی دوسرے شہروں میں ان افراد کے سر قلم کیے گئے۔
حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے افراد میں اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ادارے پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان افراد کو موت کی سزا دیے جانے کی وجہ ان کا ’انتہاپسندی اور دہشت گردی کے نظریے کو اپنانا اور دہشت گردوں کے ایسے گروہ تشکیل دینا تھا جن کا مقصد سکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا اور افراتفری و فرقہ واریت پھیلانا تھا۔‘