Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 9, 2019

سواری سے بھرا ٹیمپو بے قابو ہوکر پلٹا۔۔۔ایک ہی کنبہ کے 5 افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . .  . . . . . . . .  . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے اورینٹل بینک کے قریب مسافروں کو لیکر جا رہا آٹو رکشاء بے قابو ہو کر پلٹ کیا۔حادثہ میں آٹو رکشاء میں سوار ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔
بتاتے ہیں کہ سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے دیدارگنج تھانہ کے تحت کشل گاؤں رہائشی اسرار احمد 35اپنے رشتہ دار مبارکپور رہائشی میک النشاء 75کو آٹو رکشاء سے اپنے کنبہ کے اسماء25،سائمہ34،ریحان10کے ساتھ لینے گیا تھا۔منگل کی دوپہر میں وہ سبھی کو لیکر واپس لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی قصبہ کے مذکورہ بینک کے قریب پہنچا یکایک آٹو بے قابو ہو کر پلٹ گیا جس کے سبب میں رکشاء میں سوار سبھی لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔