Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 9, 2019

جونپور۔۔سماجوادی یوتھ سبھا کی ضلع ایکزیکیٹیو کمیٹی ۔۔ و عہدیداران کا اعلان۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماجوادی پارٹی یوتھ سبھا کی ضلع ایگزیکٹیو ممبران کے سابقہ اعلان کے مطابقمورخہ 9 اپریل بروز  منگل کے روز ضلع صدر امت یادو کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے شرکت کی۔اس دوران یوتھ سبھا کے ضلع صدر نے کمیٹی کا اعلان کیا۔کمیٹی میں رشی چندر یادو،نائب صدر اونیش موریہ،ڈاکٹر امت یادو،پروین یادو جنرل سیکریٹری،ناگیندر شرما،راجو یادو،راہل یادو،سنیل،یادویندر،مایاکانت یادو،ابھیشیک کو سیکریٹری نامزد کیا۔اس دوران عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کا نوجوان طبقہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔پارٹی کے نو نامزد عہدیداران سے پارٹی کو کافی مضبوطی ملے گی اور آئندہ لوک سبھا انتخاب میں ضلع کی دونوں سیٹوں پر اتحاد کی فتح یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر راج ناتھ یادو،شیام بہادر پال،راجن ترپاٹھی،ششیل شریواستو،لکشمی کانت یادو،الماس صدیقی سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔پروگرام کی نظامت جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔