Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 9, 2019

شارٹ سرکٹ سے لگی آگ سے گیہوں کی فصل تباہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے رام دیوپور گاؤں میں منگل کی دوپہر تیز دھوپ کے دوران ہوئی بجلی شارٹ سرکٹ سے ہوئی آتش زنی میں گیہوں کی تیار فصل زد میں آگئی جس سے کئی کسانوں کے ایک بیگھہ سے زیادہ تیار فصل جل کر خاک ہو گئے۔آتش زنی ہوتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور کافی مشقت کے بعد لوگوں نے آگ پر قابو پایا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں سے گزرے ہائی ٹنشن تار میں منگل کی دوپہر کسی پرندے کی وجہ سے ہوئی شارٹ سرکٹ سے نکلی چنگاری نے تیار گیہوں کی فصل کو اپنی زد میں لے لیا۔جب تک لوگ کچھ سمجھتے آگ نے خطرناک رخ اختیار کر لیا اور فصل کو پوری طرح زد میں لے لیا۔آگ لگتے ہی پورے گاؤں میں افراتفری مچ گئی اور کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو کر آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فائر برگیڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی لیکن کسانوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔آتش زنی میں راجیش یادو،چندربلی یادو اور امیش سنگھ کی ایک بیگھہ سے زیادہ فصل تباہ ہو گئی۔