Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 6, 2019

شاہین ناغ نئی دہلی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد مورخہ 7 اپریل 2019 کو۔

نئی دہلی / صدائے وقت/ پریس ریلیز/ ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد آج
طبی فاؤنڈیشن نئی دہلی،اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی شمولیت، ہر بس اینڈ حجامہ کلینک کااسی موقع پر افتتاح
نئی دہلی 06اپریل : عالمی یوم صحت مورخہ 7اپریل2019کے اہم ترین موقع کی مناسبت سے یہ اطلاع دیتے ہوئے ہمیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آئندہ7 اپریل بروزاتوار مفت یونانی ہیلتھ کیمپ منعقد کرنے کا پروگرام طے کیا گیاہے۔جناب صادق انور اور ڈاکٹرر سعدیہ زاہدنے مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعہ عام و خاص کیلئے اطلاع عام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فری یونا نی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد طب یونانی اور نبوی طریقۂ علاج حجامہ کو عوام میں متعارف کرانے میں شب و روز سرگرم تنظیموں جیسے طبی فاؤنڈیشن نئی دہلی اور سپورٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایس آر گلوبل ،اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن اور’’ ہربس اینڈ حجامہ کلینک ‘‘ کے اشتراک سے اس فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا۔فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہربس اینڈ حجامہ کلینک یونائٹیڈ اپارٹمنٹ ، G-1گراؤنڈ فلور، B28/6شاہین باغ ، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔فری یونانی میڈیکل کیمپ اتوار کی صبح 10بجے مذکورہ مقام پر شروع ہوجائے گا۔ لہذا عام وخاص کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنے جسمانی تکالیف کی تشخیص کیلئے دہلی کے مستند و آزمودہ کارا طبائے کرام سے رجوع کرنے کیلئے فری یونانی میڈیکل کیمپ میں تشریف لائیں۔جہاں طب یونانی کی دنیا میں اپنے تجربات اور مشاہدات کے اعتبارسے مستند سمجھے جانے والے اطبائے کرام مریضوں کی تشخیص کریں گے اور ان کے مرض کے ازالہ کیلئے مؤثر دوائیں بھی تجویز کریں گے۔ ڈاکٹر اجمل اخلاق صدیقی صدر سپورٹ سوسائٹی نے بتایا کہ ہم لوگ اس مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تن من دھن سے اخلاص کے ساتھ محنت کررہے ہیں۔ کیمپ کا بنیا دی مقصد طب یونانی جو فطری طریقۂ علاج ہے ،اس کی افادیت کا عوام وخواص کو احساس دلا نا اور علاج و معالجہ کیلئے طب یونانی کو اہمیت دینے کی جانب عوام الناس کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔جناب صادق انورسربراہ طبی فاؤنڈیشن اینڈ ایس آر گلوبل (ماہر یونانی مارکیٹنگ) نے بطور خاص بتایا کہ معروف حجامہ فزیشین محترمہ ڈاکٹر سعدیہ زاہد کی سربراہی میں قائم کئے گئے ہربس اینڈ حجامہ کلینک کا تاریخی افتتاح بھی اسی موقع پرمستند اطبائے کرام کی موجودگی میں کیا جائے گا۔