Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 6, 2019

مغربی اتر پردیش کی 8 پارلیمانی حلقوں میں الیکشن 11 اپریل کو۔۔۔۔۔۔۔۔بی جے پی کے خلاف نیا نعرہ۔۔۔۔۔۔لاٹھی،ہاتھی اور سات سو چھیاسی۔

لاٹھی ، ہاتھی اور 786 پر لڑا جا رہا ہے مغربی اتر پردیش کا چناو۔۔یہی نعرہ پوری یو پی میں استعمال ہوگا
ذرائع۔
نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت۔نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پارلیمانی الیکشن کے پہلے مرحلے میں اب محض چار دن باقی ہیں۔پہلے مرحلے میں 91 سیٹوں پر الیکشن ہوگا جس میں اتر پردیش کی 8 سیٹیں شامل ہیں اور یہ سب حلقے مغربی اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔یوں تو ہر الیکشن میں کچھ پرکشش نعرے لگتے ہیں مگر اس بار سپا بسپا و آر ایل ڈی اتحاد کے لئیے ایک ایسا نعرہ نکلا ہے جس نے بی جے پی کی نید حرام کردی ہے۔وہ ہے "" لاٹھی، ہاتھی اور 786"۔۔۔۔۔۔
لاٹھی سے مراد جاٹ/ یادو سے ہے ہاتھی سے مراد دلت ووٹ سے ہے اور ہاتھی بی ایس پی کا انتخابی نشان بھی ہے۔ 786 مسلمانوں کے لئیے ہے جو کہ ایک مقدس گنت/ اعداد وشمار مانی گئ ہے۔
مغربی یو پی کی ان 8 سیٹوں پر جاٹ، دلت اور مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے حالانکہ 2014 کے الیکشن میں بی جے پی نے سب کا صفایا کر دیا تھا ۔یہاں تک کہ آر ایل ڈی صدر چودھری اجیت سنگھ نہ صرف الیکشن ہارے بلکہ وہ تیسری پوزیشن پر چلے گئے تھے۔
گزشتہ سال کیرانہ میں ہوئے ضمنی الیکشن میں آر ایل ڈی کے سمبل پر سپا و بسپا کی تائید سے تبسم حسن نے بی جے پی کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی تھی جبھی سے یہ سمجھا جانے لگا تھا کہ سپا بسپا و آر ایل ڈی اتحاد بی جے پی کو ہرا سکتا ہے۔مشرقی یو پی کی پھولپور اور گورکھپور کی سیٹوں پر بھی سپا بسپا اتحاد نے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو دھول چٹائی تھی۔
مغربی یوپی میں جاٹ ' گورجر' دلت و مسلم اور مشرقی یو پی میں یادو ، دلت و مسلم " لاٹھی ' ہاتھی و 786 کے سہارے بی جے پی کو شکست دینے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں یہ تو نتیجہ آنے کے بعد ہی ہتہ چلے گا فی الحال بی جے پی کی بے چینی محسوس کی جاسکتی ہے۔
لاٹھی_ ہاتھی، 786،