Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 6, 2019

لیبیا میں خانہ جنگی کی نئی لہر .......جی سیون اور اقوامِ متحدہ کی مذمت

طرابلس ۔۔۔۔صدائے وقت / ذرائع۔
لیبیا میں مسلح باغی دستوں اور سرکاری افواج کے درمیان تازہ ترین جھڑ پیں شروع ہو گئی ہیں اور لبیا ایک بار پھر خانہ جنگی کی چپیٹ میں ہے جبکہ لیبیا میں مستقبل قریب میں الیکشن ہونیوالے ہیں۔
اقوامِ متحدہ اور عالمی قوتوں نے لیبیا میں مسلح دستوں کے دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق حکومت کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان طرابلس کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔

جی 7ممالک نے لیبیا کے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ طرابلس پر چڑھائی فوراً روک دیں۔ اقوامِ متحدہ نے بھی اسی طرح کا اعلان کیا ہے۔

لیبیئن نیشنل آرمی (العسكري القوی فی ليبيا) کے باغی مسلح دستوں کے سربراہ خلیفہ حفتر نے طرابلس پر چڑھائی کا حکم دیا تھا۔

لیبیا میں یہ بد امنی اس پس منظر میں پیدا ہوئی جب اقوامِ متحدہ کی لیبیا سے متعلق ایک کانفرنس ہونے جارہی ہے جس میں لیبیا میں ممکنہ نئے انتخابات سے متعلق فیصلہ ہونا ہے۔

طرابلس میں اس وقت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت قائم ہے اور اس حکومت کو اقوامِ متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق باغیوں نے دارالحکومت سے 200 کلو میٹر دور ایک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے ساتھ ہی ایک بند پڑے ایر پورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔باغیوں کا ارادہ تیل کے ذخیروں پر بھ قابض ہونا ہے۔