Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 6, 2019

جمعتہ علماء کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کا ایک مختصر تحقیقی جائزہ۔


مولوی آفتاب اظہر صدیقی کے نام ۔

از/ محمد مناظر نعمانی قاسمی۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صدیقی صاحب ۔۔۔۔۔ سلام مسنون ۔
آپ کا مضمون ۔۔جمعیۃ علماء علماء کشن گنج کے وقار کو مجروح کرنے میں لگی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ اس کو پڑھا تو حیرت میں ڈوبے بغیر نہ رہ سکاکہ ایک عالم ہوکر اتنی سطحی بات اور اتناسطحی سوچ آپ کا کیسے ہے۔
1 آپ نے مضمون یہاں سے شروع کیا کہ۔۔۔۔۔۔ میرے ایک خير خواہ نے بتا یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیانت کا تقاضہ یہ تھا کہ آپ جب کسی کے بارے میں  نام زد کوئی بات کہہ رہے تو نام زد تحقیقی بات لکھنی چاہئے، اس تحقیق کی ضرورت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب کہ آپ نیوز پورٹل کے ذمہ دار ہیں اس سطحی بات سے جہاں آپ کا وقار مجروح ہوا ہے وہیں آپ کے نیوز پورٹل کا بھی وقار گر تاہے۔
2 دوسری بات یہ ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کفی بالمرء کذبا ان یحدث بکل ما سمع ۔ یعنی انسان کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات کو نقل کردے ۔ اور قرآن میں ایسے لوگوں کو فاسق کہا گیا ہے جو بلاتحقیق بات آگے بڑھادیں ۔لہذا ہونا تو یہ چاہئے تھا آپ تحقیق کرتے۔
3 پھر آگے آپ نے لکھا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔ ظاہر ہے کہ اس بات کے لئے  جمعیۃ کے اعلی ذمہ داران نے ہی اشارہ کیا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم یہ کتنی بددیانتی کی بات ہے اپنی طرف سے کوئی فرضی  مفروضہ قائم کیا جائے اور پھر اسی پر کوئی حتمی رائے قائم کرلی جائے مثلا میں پہلے یہ مفروضہ قائم کرلوں کہ آپ ایک نام نہاد کونسل کے فرضی صدر ہیں اور اپنی سستی شہرت کے لئے علماء اور جمعیۃ علماء کو بدنام کرنے کی مذموم کو شش کررہے ہیں تو کیا یہ صحیح ہوگا??!
آپ نے اسی مفروضہ پر قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم کو گھسیٹنے کی ناپاک کوشش کی ہے اور یہ وہ بات ہے جس کی مولانا بند کمرے میں نہیں بلکہ مجمع عام میں اس کی تردید کرچکے ہیں، اس کے باوجود آپ اگر ان پر الزام تراشی اور بھتان باندھ رہے ہیں تو آپ کو دلیل بھی ذکر کرنی چاہئے، جو آپ کے بس میں نہیں۔
4 آپ نے لکھا ہے کہ کشن گنج کے علما جنہیں جمعیۃ سے کوئی سروکار نہیں وہ ایم آئی ایم کے ساتھ ہیں ۔۔۔۔۔۔ محترم عرض یہ ہے اس وقت الحمدللہ تقریبا تمام ہی علما ضلع کشن گنج بلکہ بلاک سطح تک کے علما بھی جمعیۃ سے وابستہ ہیں پھر ہم آپ کی بات مان لیں تب بھی کہنا یہ ہے کہ اگر کسی ایک عالم  نے ایم آئی ایم کی مخالفت بالفرض کرہی دی تو آپ اتنے پریشان کیوں اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ تحریر کس سیاق وسباق میں لکھی گئی ہے۔
5 اللہ نے ناچیز کو اتنی تو سمجھ تو دی ہے کہ تحریر سے اس کے سیاق وسباق کا اندازہ لگا لیا جائے آپ کے بقول مولانا انوار عالم صاحب دامت برکاتہم ناظم عمومی دارالعلوم بھادرگنج نے ایم آئی ایم کی مخالفت کی تو بات ان کی حدتک رہنی چاہئے نہ کہ بات وہاں سے بڑھ کر جمعیۃ علماء ہند اور قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب تک پہونچ جائے اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ جمعیۃ اور اکابرین جمعیۃ سے کسی پرانی رنجش کا پھپھولہ پھوڑنے میں لگے ہیں۔
6 آپ کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ جمعیۃ علماء بحیثیت جماعت کسی سیاسی پارٹی کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا اگر کوئی کچھ کہتا ہے یا کسی کی حمایت یا مخالفت کرتا ہے تو وہ ان کی اپنی رائے ہوتی ہے یہ صدیوں کا مسلمہ اصول ہے۔ آپ کی سمجھ میں نہ آئے تو یہ آپ کی ناسمجھی ہے۔
7 اس مذموم مضمون میں بھت سی باتیں دیانتا قابل گرفت ہیں مگر ان سے صرف نظر کیا جارہاہے ۔
*8اہم  بات ہے کہ آپ کی حیثیت ایم آئی ایم میں ایک نادان دوست کی ہے جس سے بہرحال دانا دشمن بھتر ہوتاہے آپ کے اس مضمون سے ایم آئی ایم کو فائدہ تو ہوا نہیں ہاں نقصان ضرور ہورہاہے*۔
9 یہ یاد رکھئے کہ آپ  علماء اور جمعیۃ علماء کو بدنام کرنے کی کوشش سے  اس کا کچھ نقصان نہیں کرسکتے ہاں اتنا ضرور ہوگا کہ اس نقصان سے خود آپ کو  ضرور دوچار ہونا پڑےگا۔
10 علماء پر بدزبانی اور الزام تراشی سے گریز کیجئے ورنہ سوء خاتمہ کا اندیشہ ہے۔
آفتاب اظہر صاحب آپ جس میٹنگ کی سنی سنائی بات کا ذکر رہے ہیں اس میں بذات خود راقم شروع سے اخیر تک موجود تھا، یہ میٹنگ دارالعلوم بھادرگنج کی مسجد زکریا میں ہوئی تھی جس میں صرف اوقات سحر و افطار سے متعلق بات ہوئی تھی دوسری نہ کوئی بات ہوئی تھی۔ اور نہ اس میٹنگ کا جمعیۃ سے کوئی تعلق تھا۔ مضمون میں لکھی گئی ساری باتیں ایک مفروضہ پر قائم ہیں جو بلاشبہ غلط ہیں۔
اللہ ہرطرح کے فتنوں سے ہماری حفاظت فرمائے آمین ۔

محمد مناظر نعمانی قاسمی 
ترجمان وسکریٹری جمعیہ علماء کشن گنج بھار
06/04/2019

۔_____________________
مضمون نگارکےنظریات سےصداۓوقت کااتفاق ضروری نہیں