Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 26, 2019

ڈی جے بینڈ کے گروپ کے ساتھ پولیس چوکی کا نازیبا سلوک۔۔ایم پی کے نمائندہ کی قیادت میں چوکی کا گھیراو۔۔۔انچارج کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور پولیس چوکی پر گزشتہ دیر شب بارات سے لوٹ رہے ڈی جے اور بینڈ کے گروپ سے چوکی انچارج کے زریعے بدسلوکی اور پٹائی کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کے روز ممبر پارلیمنٹ کے نمائندہ کی قیادت میں لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے چوکی کا گھیراؤ کیا۔ایس ڈی ایم اور سی او کی کاروائی کی یقین دہانی کے بعد لوگ خاموش ہوئے۔
بتاتے ہیں کہ شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سریس گاؤں رہائشی اودھیش کمار سرپتہاں علاقہ میں کسی بارات میں ڈی جے لیکر گیا تھا۔الزام ہے کہ دیر شب جب وہ بارات لگوانے کے بعد اپنے گروپ کے ساتھ واپس لوٹ رہا تھا تبھی مذکورہ پولیس چوکی کے قریب پہنچتے ہی چوکی انچارج پرمود یادو نے انھیں روک لیا اور بدسلوکی کرتے ہوئے پیسے کا مطالبہ کرنے لگے۔مخالفت کرنے پر داروغہ نے لاٹھی سے سبھی کی پٹائی کرنی شروع کر دی جس پر کسی طرح وہ بچ کر گھر گئے۔جمعہ کے روز واقعہ کی شکایت کرنے پر ممبر پارلیمنٹ کے نمائندہ اجیت پرجاپتی کی قیادت میں درجنوں کی تعداد میں لوگ متاثرین کے ساتھ چوکی پر پہنچ گئے اور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما اور سی او اجے کمار شریواستو فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے خاموش کرایا۔