Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 26, 2019

جونپور۔سعودی عرب میں ہوئے 37 شیعہ افراد کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی جلسہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش ۔۔نمائندہ ۔صدائے وقت ۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے کسیری بازار میں واقع شیعہ جامع مسجد نواب باغ میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیاگیا۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے عظیم نقوی نے کیا۔
جلسے کی صدارت کرتے ہوئے امام جمعہ مولانا محفوظ الحسن خان نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے جس طرح سے 37 شیعہ مسلمانوں کا قتل کرایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنااتنا بڑا جرم نہیں ہے کہ انھیں قتل کر دیا جائے۔جن 37 لوگوں کو شعودی حکومت نے قتل کیا ان میں کچھ مذہبی علماء، معزز اور طالب علم نوجوان تھے۔ یہ حکومت کی دہشت گردی کی ایک قسم ہے جو سعودی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ آج حکومتیں جو انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہیں وہ خاموش ہیں۔ امریکہ کی خاموشی بھی سعودی حکومت حمایت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی سعودی حکومت کے خلاف انسانی حقوق کے خلاف ورزی کا کوئی نوٹس بھی نہیں لیا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عابد رضا محمد آبادی نے کہاں کہ سری لنکا میں چرچ پر ہوئے فدائین حملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہے وہ اس واقعہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے کنبہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے 37 بے گناہ شیعہ مسلمانوں کا قتل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کے واقعات کے مرکز سعودی عرب ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل اس کے ساتھی ہیں۔ شیعہ جامع مسجد کے متولی / مینیجر شیخ علی منظر نے کہا کہ دنیا میں کہی بھی ظلم ہوگا تو ظالموں کی مذمت شیراز ہند جونپور کے شیعہ ضرور کریں گے۔ سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ کا اتحاد پوری دنیا کے لئے خوفناک خطرہ ہے۔ اس موقع پر شکیل احمد، شاہد گڈو، طالب رضا شکیل ایڈوکیٹ، ہاشم خاں، لڈن خاں، مرزا بابر، سمیر علی، معراج حیدر، محمدبلال، صادق رضا، راشد،محمد مسلم، عباس حیدر، احمد سمیت دیگر لوگ مومود رہے۔