Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 26, 2019

زمینی تنازعہ میں مارپیٹ، فریقین سے نصف درجن افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ نمائندہ صدائے وقت۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاخہ رسول پور گاؤں میں جمعہ کے روز زمینی تنازعہ کو لیکر ہوئی مارپیٹ میں دو نوں فریق کے نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ اگاؤں رہائشی ششر یادو اور برجیش یادو کے درمیان کافی دنوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔جمعہ کے روز اسی بات کو لیکردونوں کنبہ کے لوگوں میں کہا سنی ہوتے ہوتے لاٹھی ڈنڈہ سے مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں ایک فریق سے ششیر یادو55ولدستیہ وان اور ان کے بھائی ارون کمار یادو 50 اور گووند 24ولد نند زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق سے برجیش یادو 43ولد سبھا جیت، منجو دیوی 27اہلیہ لکشمی کانت اور تین سالہ معصوم شانتنو زخمہ ہو گئے۔مارپیٹ کے بعد مقامی لوگوں نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ارون،برجیس اور منجو کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔