Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

ووٹر بیداری ریلی۔۔ڈی ایم نے دیکھائی ہری جھنڈی۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
ووٹر بیداری مہم کے تحت بڑے پیمانے پر ووٹر بیداری ریلی کو شہر کے ٹی ڈی کالج سے ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔


ریلی شہر کے روڈویز تراہا، جیسج چوراہا، اولندگج، شاہی پل، کوتوالی چورہا ہوتے ہوئے نگر پالیکا احاطے میں پہنچ کر اختتام ہوئی۔ ریلی میں 6500 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ ریلی میں بچوں نے ہاتھوں میں بینر اور ووٹر بیداری کے نعرے لکھی تختیوں کو لیکر شہر کے سبھی علاقوں میں لوگوں کو بیدار کیا۔اس موقع پر ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال کرنا ایک اہم کام ہے۔سبھی ووٹروں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، سب کی رفاقت سے مضبوط جمہوریت کی تعمیر ہوتی ہے۔انھو ں نے ضلع کے تمام ووٹروں سے اپیل کیا کہ آئندہ12 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرمضبوط جمہورت میں اپنی شراکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کے لئے ضلع کے تمام پولنگ مراکزوں اور اسکولوں سے ووٹر بیداری ریلی نکالی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی آئی او ایس برجیش مشرا، بی ایس اے راجندر پرساد سنگھ، ای او نگر پالیکا کرشن چندر، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، رمیش چندر یادو، اشوک موریہ، ڈاکٹر وریندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ، اکھلیش شریواستو، ڈاکٹر سبھاش سنگھ سمیت سبھی کالجوں کے پرنسپل اور طالب علم طالبات موجود رہے۔
اسی سلسلے میں شاہ گنج کو توالی حلقہ کے موضع صبرحد واقع سر سید احمد انٹر کالج احاطہ میں ووٹر بیدرای جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل شاہد نعیم نے طلبہ کو خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جمہوری نظام قائم کر نے کے لئے ووٹ دینا بے حد ضروری ہے ملک کے ہر شہری کو اپنے ووٹوں کے حق کا استعمال قابل اور بہتر امیدوار کے تئیں کر نا چاہئے تاکہ سماج اور علاقہ کی ترقی ہو سکے ہم تمام لو گوں کی ذمہ داری ہے کہ بہکاوے میں آکرووٹ نہ کریں امیدواروں کے انتخاب میں خود کی عقل کا استعمال کریں تاکہ سماج کو لیڈر کے ذریعہ فائدہ پہنچ سکے۔خطاب کے دوران طلبہ کو حلف دلاتے ہو ئے کہا کہ وہ لٍوگ اپنے گاؤں یا محلوں میں جاکر تمام ووٹروں کو راغب کریں کہ وہ لوگ ووٹنگ ضرور کریں اس کے بعد عوامی بیدرای ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ سارے کام چھوڑو،، سب سے پہلے ووٹ دو،ووٹ دالنے جانا ہے اپنا فرض نبھانا ہے،لوک تنتر کا سمان کریں گے،نربھے ہو کر متدان کریں گے،سمیت تمام نعروں کے ساتھ ریلی جونپور روڈ پر پٹرول پمپ ہو تے ہوئے ڈومنا پورموڑ، عمران گنج بازار مو ن انٹرکالج موڑ پہنچ کر طلبہ ریلی کے ساتھ کالج کے کیمپ واپس ہوگئے۔پرنسپل نے بتا یا کہ مختلف ٹولیاں بنا کر مختلف گاؤں کے ووٹروں کو بیدار کر نے کا کام کیا جائے گا جس سے کہ ضلع میں ووٹ فیصد میں اضافہ ہو سکے۔اس مو قع پر رضوان خان غوری، ششر کمار یادو، سراج احمد، مراز زریاب بیگ،ریاض احمد ارشد علی، احمدعلی، یاسر پھول کمارپرجاپتی وغیرہ کے علاوہ سیکڑوں طلبہ خصوصی طور پر موجود رہے۔