Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 18, 2019

کنھیا کمار، اختر الایمان اور رنجیتا یادو کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ، مولانا خالد سیف اللہ نے !!!

صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملک کے موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے کہ پارلیمنٹ میں کچھ ایسے نمائندے پہنچیں جو بے باکی کے ساتھ،سمجھداری کے ساتھ، دلیل کے ساتھ، کسی دباو سے متاثر ہوئے بغیر مسلمانوں کے مسائل کو پیش کرے-


 خواہ ان کی تعداد کم ہو لیکن ان کی مدلل گفتگو پارلیمنٹ پر اور پورے ملک پر اثر انداز ہوتی ہے اس نقطہ نظر سے بہار میں تین بہت ہی اہم امیدوار ہیں نمبر (۱) جناب اخترالایمان صاحب جو کشن گنج سے کھڑے ہوئے ہیں- نمبر (۲) کنہیا کمار صاحب جو بیگوسرائے سے کھڑے ہوئے ہیں اور نمبر (۳) رنجیتا یادو جو اہلیہ ہیں پپو یادو کی جنہوں نے تین طلاق کے مسئلے میں بہت ہی مدلل اور بھرپور ترجمانی کی مسلمانوں کی- میں تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ انہیں منتخب کریں. 
اس کو نہ دیکھیں کہ اس کے مقابلے میں کون ہے. ان امیدواروں کے مقابلے میں مسلمان ہیں، ہندو ہیں، کس پارٹی کے ہیں بلکہ ان امیدواروں کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئےاور ان کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے آپ ضرور ان کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور پوری امید ہے کہ اگر یہ حضرات منتخب ہوکر لوک سبھا میں پہنچیں تو وہ مسلمانوں کے مسائل کو بہتر طور پر اٹھاسکیں گے-
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی