Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

مدرسہ عین العلوم کسہاں ( امباری) اعظم گڑھ میں تکمیل حفظ و تقسیم نتائج و انعامات۔


اعظم گڑھ اتر پردیش / پھولپور/١٦اپریل/نماٸندہ صداۓوقت
. .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مدرسہ عین العلوم،کسہاں/پھولپور،اعظم گڈھ کااجلاس ٕدستاربندی زیرصدارت مولانا محمد الیاس قاسمی منعقد ہوا، نظامت مولانا محمد ثاقب اعظمی قاسمی نے انجام دیا،
آغاز محمد قاسم کی تلاوت قرآن سے ہوا،طلبہ نے دربار رسالت میں نذرانہ عقیدت اور ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ بعدازاں صدر محترم نے اپنے صدارتی کلمات میں تربیت اولاد اور زکوٰۃ کی ادائیگی پر زوردیا،
مہمان خصوصی مفتی محمد احمد اللہ  پھولپوری، ناظم مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ نے محمد شاداب بن ارشاد احمد کسہا،محمد سلمان بن جلال الدین صاحب  عالم پور نے تکمیل حفظ مکمل کرایاکیا،

اور اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن مکمل طور پر مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے اور زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے اور اس مقدس کتاب میں آپسی معاملات اور حقوق کو تفصیلی طور پر بتایا گیا جب انسان کسی چیز کو وجود میں لاتا ہے تو اس کے نفع اور نقصان اور کمی کو بھی جانتا اور فائدہ بھی سمجھتا ہے اللہ تعالی نے جو انسانی اعضاء کی شکل میں مشینری عطا کیا ہے اس کا مقصد جسم کے تمام اعضاء کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے
انسان کے ذہن میں یہ ہے کہ دین بڑا مشکل ہے لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے شریعت انسان کو انسان بناتی ہے انسان اپنی زندگی کو منمانی گزارنا چاہتا ہے تو دین مشکل معلوم ہوتا ہے نیز اولاد کی تربیت کرنے والا بھی تربیت یافتہ ہونا چاہیے،جب  بڑا گالی دے گا تو چھوٹا کیسے درودشریف پڑھےگا، اورگھر کی بڑی عورتیں جب بے پردہ گھومیں گی تو چھوٹی بچیاں کیسے پردہ نشین  ہوں گی، مربی جب مربا بنانا سیکھا ہوگا تو صحیح تربیت دے سکتا ہے جیسے ڈاکٹر بغیر پریکٹس کے صحیح علاج نہیں کر سکتا ہے پہلے ڈاکٹر بھی تربیت حاصل کرتا ہے تو موسم کے لحاظ سے دوا صحیح تجویز کرتا ہے ،
قرآن کہتا ہے کہ اے مسلمانو تقوی کی زندگی گزارو اور کونو مع الصادقین کا حکم دیا گیا ہے یعنی نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرو، اگر زندگی میں دین نہیں رہا تو اگلی نسل کا اس سے برا حال ہو گا، فیشن نے آج کل مسلمانوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے انسان کو اللہ تعالی نے اس کی طاقت کے بقدر مکلف بنایا ہے آج چوراہوں کو آباد کرنے والا مسلمان سر فہرست ہے ہر غلط کاموں میں پیش پیش ہے قرآن کہتا ہے کہ کیا تم لوگ نیکی کا لوگوں کو حکم کرتے ہو اور خود کو بھول بیٹھے ہو جوانی کی طاقت پر ناز نہ کرو بلکہ خدا کی اس نعمت کی قدر کرو ورنہ نعمتیں چھین بھی سکتا ہے انسان مٹی سے بنایا گیا ہے اور مٹی کی خاصیت ہے جذب کرنے کی، اس لیے اچھی باتیں اپنے اندر جذب کر سکتا ہے بڑوں کو چاہیے کہ خود کو دین کی راہ پر قائم کریں تب بچہ بھی دیندار ہوگا،
گناہ کرنے سے دل پر سیاہ دھبہ لگ جاتا ہے وہ توبہ سے مٹ سکتا ہے ورنہ صحیح اور اچھی  باتوں کو قبول کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے نمازوں کا اہتمام کریں اور بچوں کو اول دینی تعلیم دیں،