Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

بحمد اللہ میرے دونوں بچوں نے حفظ مکمل کرلیا۔۔


لکھنٶ/١٦اپریل/صداۓوقت
)رپورٹ: مولاناغیاث الدین جونپور)
میرے لئے بہت ہی خوشی اور مسرت کا موقع ہے کہ میرے دو بیٹوں (محمد ساجد ، محمد عاطف /عمر بالترتیب ساڑھے تیرہ سال اور بارہ سال) کاحفظ قرآن مکمل ہوا،اس سلسلے میں مدرسہ ایف،آئی ( F. I ) کینٹ روڈ لکھنؤ میں ایک تقریب منعقد کی گئی، مدرسہ کے ناظم مولانا مناظرالاسلام  مظاہری کے افتتاحی کلمات کےبعد دونوں بچوں (ساجد، عاطف) نے چند آیتوں کی تلاوت کرکے قرآن کو مکمل کیا، فہیم فاخر مظاہری نے نفیس جونپوری کی تحریر کردہ مبارکبادی پیش کی، آخر میں مولانا محمد عارف ندوی(امام وخطیب جامع مسجد لال باغ) نے حدیث ،، خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ ،، کے تحت بہت اچھے انداز میں خطاب فرمایا،اور انھیں کی رقت آمیز دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا، دعاء کے بعد حاضرین میں کھجوریں تقسیم ہوتی رہیں، ساتھ ہی مبارکبادی دینے کا سلسلہ بھی چلتا رہا، چند ایک قدر دانوں نے بچوں کو دعاؤں کے ساتھ ساتھ  نقد انعام سے بھی حوصلہ افزائی فرمائی،اور بالکل آخر میں تمام حاضرین مجلس نے اور مدرسے کے بچوں نے کھانے کا لطف اٹھایا، اس موقع پر قرب و جوار کے ائمہ ومؤذنین، مدرسے کے اساتذہِ کرام،محلہ کے لوگ اور دیگرقریبی احباب شریک رہے، میں تمام آنے والوں کا بہت ہی مشکورہو اور مزید دعاؤں کا طالب ہوں کہ باری تعالی اِن بچوں کے آگے کے مراحل( دور، تراویح، عالمیت کی تکمیل پھر عالم باعمل ہونا ) با آسانی طے فرمائے آمین یا رب العالمین-----
غیاث جونپوری 16/ اپریل2019  ۱۰/ شعبان المعظم ۱۴۴۰ بروز منگل