Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 17, 2019

انڈو پاک میں آندھی طوفان کا قہر۔کئی لوگ ہلاک و زخمی۔

صدائے وقت۔۔۔ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مورخہ 16 اپریل 2019 کا دن انڈیا و پاکستان میں طوفانی ہواوں اور بے موسم کی بارش کا دن تھا جس میں کئی جانیں تلف ہوگیں اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ہندوستان کے نصف حصے شمالی مغربی بھارت کے کئی علاقوں میں آندھی و طوفان سے کافی نقصان ہوا۔۔۔دہلی، ہریانہ ، پنجاب، ایم پی، راجستھان و گجرات کے کئی علاقے متاثر ہوئے۔۔۔گجرات کے کئی اضلاع میں بھاری تباہی ہوئی 9 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔۔۔طوفان و بارش کا اتنا زور تھا کہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئیے درخت گر کئیے۔۔۔وزیر اعظم کی کئی جگہ ریلی تھی جو طوفان کیوجہ سے متاثر ہوئی  ہورڈنگ سب اڑگئی۔۔۔وزیر اعظم نے گجرات کے مہلوکین کے لئیے دو دو لاکھ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

گجرات میں طوفان کا منظر

ایم پی و راجستھان میں بھی بے موسم بارش اور طوفانی ہواوں  سے تباہی ہوئی .فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ۔ایم پی میں 16 اور راجستھان میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان میں طوفان کی تباہی کا منظر

دوسری جانب پڑوسی ملک پاکستان کے صوبہ پنجاب ، سندھ میں بارش و طوفان نے قہر برسایا۔۔فصلوں کی تباہی کے ساتھ 25 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے ہیں۔