Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں / صدائے وقت۔
25/04/2019
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چیف جسٹس کے خلاف سازش کی ہوگی جانچ ۔
. . . . . . . . . . . . . 
حالیہ دنوں میں عدالت عظمٰی کے موجودہ چیف جسٹس رنجن گوگوٸ پر جنسی استحصال کے الزام کے بعد سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ نے اس پر سماعت شروع کی ہے سپریم کورٹ نے کہا کہ جس طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں اس سے لگتا ہے اس پورے معاملے میں بڑی سازش ہے۔
----------------------------------------
کانگریس کے امیدوار کا امبیڈکرنگر سے پرچہ رد ،

امبیڈکر نگر سے کانگریس امیدوار امید سنگھ کا پرچہ رد کردیا گیا ہے تو دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کا بھی پر چہ مسترد کرنے کی مانگ کی جارہی ہے بی جے پی نے ضلع الیکشن افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ اکھلیش یادو نے اپنے حلف نامے میں جاٸیداد کے تعلق سے غلط جانکاری دی ہے اس لۓ پرچہ مسترد کیا جاۓ
----------------------------------------
حقیقت روبرو ہوتو اداکاری نہیں چلتی_________ راہل گاندھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بھی چناٶی جنگ تیزی سے چل رہی ہے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حقیقت روبرو ہوتو اداکاری نہیں چلتی انہوں نے کہا مودی جی ایڈیٹروں کو وقت دینے کے بجاۓ اداکاروں کیساتھ انٹریوفکس کررہےہیں
----------------------------------------
بس کھاٸ میں گرنے سے 5 کی موت تقریبا 30 زخمی

مغربی نیپال کے ضلع دادل دھورہ میں بس کھاٸ میں گرجانے سے 5 افراد کی موت جبکہ تقریبا 30 افراد زخمی بھی ہوگۓ ہیں
----------------------------------------
ادت راج نے تھاماکانگریس کا ہاتھ

بی جے پی کے ایم پی ادت راج کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔دہلی کے شمال مغرب لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض بی جے پی لیڈر ادت راج نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے ۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں وہ بدھ کو کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے