Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

بائیک و بولیرو میں تصادم۔۔۔بائیک سوار کی موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام پور تھانہ حلقہ کے گدھونا موڑ کے پاس بدھ کو دوپہر مخالف سمت سے جا رہی موٹر سائیکل سے بلیرو میں آمنے سامنے زوردارتصادم ہو گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل چلا رہا نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ بے قابو بلیرو کے کھڈے میں جانے سے بلیرو میں سوار چار دیگرافراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق سریری تھانہ حلقہ کے کٹھوتیا گاؤں رہائشی بنارسی سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ بدھ کو دوپہر سلطان پور رشتہ داری سے واپس آ رہے تھے کہ رام پور تھانہ حلقہ کے مذکورہ موڑ کے پاس مخالف سمت سے جا رہی موٹر سائیکل سے تصادم ہوگئی۔حادثہ میں موٹر سائیکل چلا رہا امت سنگھ 26 ولد یشپال سنگھ ساکن برئی پار تھانہ مچھلی شہر کی موت ہو گئی اور پیچھے بیٹھا اجیت سنگھ 28ولد مارکنڈے رہائشی نظام الدین پور تھانہ سکرارا زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی بلیرو بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراتے ہوئے کھڈ میں پلٹ گئی جس سے بلیرومیں سوار بنارسی سنگھ 56 ولد شمبھو ناتھ سنگھ، میرا دیوی سنگھ 54 سال، ندھی 20 زخمی ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔