Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

جونپور۔۔اے بی ایس اے کا اچانک اسکولوں کا معائنہ۔۔۔کئی اساتذہ پر کاروائی کی سفارش۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کرنجا کلاں بلاک کے اے بی ایس اے سنیل کمار نے بدھ کو نصف درجن اسکولوں میں اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ایک اسکول بند ملا جس پر انھوں نے پرنسپل سمیت چار اساتذہ کی تنخواہ کو روکنے کی سفارش کی۔ باقی آٹھ دیگر اساتذہ کو ایک دن کی تنخواہ کوکاٹنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سابق سیکنڈری اسکول پالہامؤ میں صبح آٹھ بجے معائنہ کے دوران اے بی ایس اے پہنچ گئے جہاں بچے تو اسکول پہنچ گئے تھے لیکن ایک بھی اساتذہ اسکول نہیں پہنچے تھے اور اسکول کا گیٹ بھی نہیں کھلا ملا۔اس دوران وہ 15 منٹ تک اسکول کے باہر کھڑے رہے لیکن یہاں تعینات ہیڈ ماسٹر شکیلہ خاتون، ریتا دیوی، جہاں آرا اور نیتو گپتا سمیت کوئی بھی استاذ اسکول نہیں پہنچا جسے سخت لاپرواہی مانتے ہوئے سبھی کی تنخواہ روکنے کی سفارش کی گئی۔
اسی کے قریب واقع پرائمری اسکول پالہامؤ میں معائنہ کے دوران اسسٹنٹ استاذ ٹھاکر دیئی پال، پریا دوبے، فرحت بانو غائب رہی۔ یہاں بچوں کی موجودگی بہت کم ملی اور اسکول کا ماحول بہت خراب ملا۔ پرائمری اسکول چک گوپالاپور میں معائنہ کے دوران اسسٹنٹ استاذ رادھکا دیوی، پریا سنگھ کشواہا غیر حاضر ملی۔ یہاں بھی رجسٹر میں درج بچوں کے مقابلے میں موجود بچوں کی تعداد کم پائی گئی۔ پرائمری اسکول بھٹیورا میں سنیتا سنگھ چوہان اور پرائمری اسکول رامپور میں اسسٹنٹ استاذرام مورت غائب رہے۔ پرائمری اسکول جلالپور میں ٹیم پہنچی تو اسسٹنٹ استاذ چندرکلاں یادو غائب ملی۔ اس سلسلے میں اے بی ایس اے سنیل کمار نے بتایا کہ گرمی کو دیکھتے ہوئے تمام پرائمری اسکول کھلنے کے اوقات صبح آٹھ سے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔