Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

جونپور۔۔سی ایم او کے حوالے سے بسپا کو ووٹ دینے کی اپیل کا پرچہ۔۔۔۔ضلع میں ہڑکمپ، سی ایم او نے دی صفائی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کے سی ایم او کی جانب سے اتحاد کے بسپا امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرنے کی پرچی پھینکے ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔شہر کے کلکٹریٹ احاطے میں پھینکے گئے ان پرچوں سے جہاں لوک سبھا انتخاب کو لیکر چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا وہیں سی ایم او نے پورے معاملے میں صفائی دیتے ہوئے صحافیوں کو بلا کر مخالفین کی سازش بتاتے ہوئے مقامی تھانے میں تحریر دیکر مقدمہ بھی قائم کرادیا۔
واضع ہو کہ بدھ کے روز شہر کے کلکٹریٹ احاطے میں پیلے رنگ کی ایک پرچی درجنوں کی تعداد میں پھینکی ہوئی ملی۔اس پرچی پر ضلع کے سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے کی جانب سے شائع ہونا دکھاتے ہوئے ووٹروں سے اپیل کی گئی ہے۔پرچی میں سی ایم او کی جانب سے اتحاد کے بسپا امیدوار شیام سنگھ یادو کے حق میں ضلع کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے خود کو سماجوادی خیال کے ہونے کی بھی بات شائع کی گئی ہے۔امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل کی پرچی کے منظر عام پر آتے ہی انتظامیہ میں بھی کھلبلی مچ گئی۔آناً فاناً میں بدھ کی دوپہر میں سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے پریس کانفرنس کر صحافیوں کے سامنے پرچی کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے زریعے اس طرح کی کوئی بھی پرچی شائع نہیں کرائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں ان کی تقرری سے لیکر اب تک کئی مخالفین ان کے کام سے ناراض رہتے ہیں اور سازش کے تحت ایسے کارنامے کرتے رہتے ہیں۔مذکورہ معاملے میں انھوں نے لائن بازار تھانے میں تحریر دیا
ہے۔