جون پور.۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کیراکت کوتوالی حلقہ کے پتورا گاؤں میں گزشتہ دیر شب بارات کے دوران آتش بازی سے گیہوں کے کھیت میں آگ لگ گئی جس سے سبب میں 10بیگھہ تیار فصل جل کر خاک ہو گئی۔آگ لگنے کی اطلاع پر پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک پوری فصل تباہ ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ کھٹہرا گاؤں میں بارات آئی تھی جو مذکورہ گاؤں سے ہو کر جا رہی تھی۔بارات میں شامل لوگ ڈی جے کی دھن پر رقص کر تے ہوئے آتش بازی کر رہے تھے کہ اسی درمیان آتش بازی کی چنگاری گیہوں کے کھیت میں گر گئی جس سے فصل میں آگ لگ گئی۔آگ لگتے ہی شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے اطلاع مقامی تھانے سمیت فائر برگیڈ کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک منگلا پرساد رائے،رام پرساد رائے،ششی کانت اور رماکانت رائے کی 10بیگھہ تیار فصل جل کر خاک ہو چکی تھی۔