Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

جونپور۔۔۔ریلوے کراسنگ پر ملی نوجوان کی لاش۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پکہ پوکھرا محلے سے گزری شاہ گنج۔جونپور ریلوے ٹریک کی پٹری پر گزشتہ دیر شب ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ٹرین ڈرائیور کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کرانی شروع کی تو کافی مشقت کے بعداس کی شناخت ہو سکی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے نوجوان کے اہل خانہ نے بیٹے کے قتل کر لاش پھینکنے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو تحریر دی۔پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ دیر شب مذکورہ ریلوے ٹریک کے قریب ریل کی پٹری پر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ادھر سے گزر رہی مرودھر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور نے اپنے محکمہ کو دی۔ ڈرائیور کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کرانی شروع کی تو اس کی پہچان علاقے کے اکھن سرائے گاؤں رہائشی وشال 22ولدرام بلی راج بھر کے طور پر ہوئی۔ بتاتے ہیں کہ مقتول رام لیلا عمارت چوراہا کے قریب واقع ریڈی میڈ کپڑے کے شورم میں کام کرتا تھا۔ گزشتہ شب وہ شوروم سے گھر جانے کے لئے نکلا تھا لیکن گھر پہنچنے کے بجائے اس کی لاش مذکورہ محلے کے ریلوے پٹری پر کس طرح پہنچ کئی اس پر سوال بنا ہوا ہے۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے نوجوان کو قتل کر لاش ریلوے ٹریک پر پھینکنے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے تحریر دیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش شروع کر دیا ہے۔