Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 24, 2019

ایئر اسٹرائیک پر سوال کرنا شہریوں کا حق،،،میں نے اگر شیر مارا ہے تو مجھے شیر دکھانا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حامد انصاری۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
سابق نائب صدرجمہوریہ ہندحامد انصاری نے کہا ہے کہ بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک پر سوال کرنا شہریوں کا حق ہے ۔ ان کے مطابق لوگ یہ پوچھ سکتے ہیں کہ آخر کیوں بالاکوٹ پر ایئر اسٹرئیک کی گئی  اور اس سے ملک کو کیا ملا۔ 

حکومت کو ان سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے یہ باتیں ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہیں۔
انٹرویو لیتے ہوئے کرن تھاپر نے حامد انصاری سے سوال کیا کہ کیا ہندوستان کے لوگوں کو یہ حق ہے کہ وہ فوج اور حکومت سے اس بارے میں سوال کر سکیں۔ اس پر حامد انصاری نے کہا۔ " بیشک یہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ ایسی چیزوں کے بارے میں جانے جو پالیسی اور سکیورٹی سے جڑی ہو'۔
انصاری نے آگے کہا، "آپ کسی بھی ثبوت کو چھپا نہیں سکتے ہیں۔ ان سے پاکستان کے ایف۔16 طیارے پر بھی رد عمل مانگا گیا۔ جس کو لیکر پاکستان دعویٰ کررہا ہے کہ ہندستان نے ان کے ایف16 -طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ اس مسئلے پر  سابق نائب صدرجمہوریہ  نے کہا، "اگر میں یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ میں نے شیر کو مارا ہے تو مجھے شیر دکھانا ہوگا"۔