Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 15, 2019

نجمہ اختر تمہارا آنا مبارک ہے !!

تحریر/ سمیع اللہ خان۔/ صدائے وقت۔
_____________________
نجمہ اخترکو آر۔ایس۔ایس کے زہریلے دستے کے انچارج اندریش کمار کی اعتماد یافتہ ہونے کا انہیں شرف حاصل ہے، مسلمانوں کا بھلا کرنے کے لیے اب اس خاتون کو ملت اسلامیہ ہندیہ کی عظیم تاریخی دانشگاه، مجاہدین آزادی اور مسلمانان ہند کے عظیم رہنما محمد علی جوہرؒ و شیخ الہند محمود الحسن دیوبندی ؒ کے حسین خوابوں کا  یادگار مرکز " جامعہ ملیہ اسلامیہ " ہے، اس تاریخی دانشگاه کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے نجمہ اختر بحیثیت وائس چانسلر تشریف لاچکی ہیں، جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان کی ملت مرحومہ کے بچے کھچے سرمائے میں سے ہے, قابل غور پوائنٹ یہ بھی ہیکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ۹۹ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون وائس چانسلر بناکر بھیجی گئی ہیں،
مسلمانوں کے اندر مسلم انٹلکچوئلس کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرکے مسلمانوں کی تہذیب و تمدن کا ہندتواکَرن کرنے کی ذمہ داری اجمیر بم بلاسٹ کے  چارج شیٹ میں شامل نام اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے لیڈر اندریش کمار کو بہت پہلے دے گئی ہے...  تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی جیسے زہریلے صہیوني عناصر تو سامنے سے کھل کر حملہ آور ہوتے ہیں،  لیکن .....لوگ ہمارے اندر رہ کر ہمارے ہی خلاف ہماری بربادی کے پروگرامس بناتے ہیں, ہندوستان میں ہمارے سامنے اپنے قومی سرمائے کی، ایسی کئی جیتی جاگتی نظیریں ہیں جنہیں جن سنگھی ذہنیت کی حامل خواتین یا مرد پروفیسر کے حوالے کرکے سبوتاژ کیا جاچکاہے، *دکن / حیدرآباد کے " دائرة المعارف " کا حشر خون کے آنسو رلانے والا ہے_*
نٸ واٸس چانسلر
کے سر پر اِندریش کمار کا ہاتھ ہے، اور یہ وہی ہاتھ ہے جو ہماری قومیت کے خلاف رنگین ہے،  ہمارے جامعہ کی بنیاد اسلامی تہذیب و ثقافت اور انسانی عظمتوں پر قائم ہے، اور آپکے ذہن و دماغ ان بنیادوں سے متعصبانہ دشمنی رکھتےہیں.

۔پروفیسر نجمہ اختر۔وائس چانسلر جامعہ ملیہ 

۔_____________________
یہ مضمون نگارکےذاتی خیالات ہیں!