Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 9, 2019

جونپور۔۔۔افیون و دیگر نشیلی اشیاء کا دھندھے میں ملوث افراد پولیس حراست میں

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کوتوالی حلقہ کے پرمانت پور محلے میں پولیس نے چھاپہ ماری کر کافی دنوں سے غیر قانونی طریقے سے چل رہے نشہ ور اشیاء افیم کے کاروبار میں شامل ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے افیم اور موٹرسائیکل برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق کافی دنوں سے مذکورہ علاقہ میں غیر قانونی طریقے سے افیم کے کاروبار چلنے کی اطلاع موصول ہو رہی تھی۔نشہ ور اشیاء کی خرید فروخت پر لگام لگانے کیلئے علاقہ میں مخبر سے سراغ رسی شروع کرائی گئی۔سرائے پوختہ چوکی انچارج دیویندر دوبے نے بتایا کہ منگل کی صبح میں مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ غیر قانونی طریقے سے افیم لاکر فروخت کرنے والے گروہ کے ممبر محلے میں موجود ہیں اور جلد ہی فرار ہونے کی فراق میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے مذکورہ محلے میں محاصرہ کر اسمگلروں کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 60گرام افیم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کیا۔ملزمان نے پوچھ گچھ میں افیم کو وارانسی سے لاکر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کی بات قبول کی۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام وجے آنند گوتم ولد رام ساگر ساکن کالی کتی اولند گنج اور ارجن سونکر ولد گورے لال سونکر ساکن پرمانت پور شہر کوتوالی بتایا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔