Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 15, 2019

یوگی اور مایا کے بعد اب اعظم خان و مینیکا گاندھی پر بھی الیکشن کمیشن کا ایکشن۔

لکھنئو. .  اتر پردیش / صدائے وقت / ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سخت قدم اٹھاتے ہوئے سپا لیڈر رام پور پارلیمانی جلقہ سے متحدہ محاذ کے امید وار اور سلطان پور سے مینیکا گاندھی بی جے پی کی امید وار انتخابی اشتہار پر پابندی عائد کردی ہے۔
اعظم خان پر 72 گھنٹہ کی پابندی ہے۔وہ اس دوران کوئی عوامی جلسہ، انٹر وئیو، میٹنگ اور ووٹ کے لئیے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کریں گے۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے حریف بی جے پی کی امیدوار جیہ پردا پر نازیبا کلمات کا استعمال کیا ہے۔

اعظم خان۔

دوسری طرف یہی سب پابندیاں سلطان پور کی بی جے پی امیدوار مینیکا گاندھی پر 48 گھنٹہ کے لئیے عائد کی گیئں ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک انتخابی جلسہ میں مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔

مینیکا گاندھی

اس کے قبل الیکشن کمیشن پسپا سپریمو مایاوتی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ پر بھی اسی طرح کا ایکشن لے چکا ہے۔