Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 27, 2019

فتنوں کے سد باب کے لئیے فارغین دار العلوم دیوبند میدان عمل میں آئیں۔


دارالعلوم میں چھ روزہ تحفظ ختم نبوت تربیتی کیمپ کا آغاز، مفتی ابوالقاسم نعمانی کا خطاب ۔
دیوبند۔۲۷؍ اپریل(صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اسلامی عقائد کو تحفظ فراہم کرنے اور اسلام کے مخالف خیالات ونظریات کے فتنوں سے امت مسلمہ کو بچانے کے لئے دارالعلوم دیوبند نے علماء کی کھیپ تیار کرنے کا جو قابل تحسین قدم اٹھایا ہے اس کو باضابطہ تربیتی کیمپ کا عنوان دے دیا گیا ہے اب تک اس پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں فضلاء تیار ہو کر میدان عمل میں اپنے اپنے علاقوں کو سنبھالنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تیرہویں تربیتی کیمپ کے افتتاحی نشست میں مولاناشاہ عالم گورکھپوری نائب ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند نے اپنے تمہیدی خطاب میں کیا ۔دارالعلوم دیوبند میں حسب سابق امسال بھی چھ روزہ تحفظ ختم نبوت تربیتی کیمپ کا انعقاد کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت کی زیر نگرانی دارالحدیث فوقانی میں مہتمم دارالعلوم دیوبندمفتی ابوالقاسم نعمانی کی صدارت میں ہوئی ۔ افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی پیشین گوئی کے مطابق فتنے ہرزمانے اور ہر دور میں وجود میں آئیں گے ،ان فتنوں سے نبردآزمائی اوران سے امت مسلمہ کی حفاظت علماء وفضلاء کی ذمہ داری ہے ۔ اس نشست میں مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کا پرمغز خطاب ہوا ۔ مولانا موصوف نے کہا کہ ہم سب وارثین انبیاء ہیں لہذا ہم سب کا اولین فریضہ وہی ہے جو مورث کا تھا ،مورث کی ذمہ داری اشاعت دین کے ساتھ ساتھ حفاظت دین کا بھی تھا ، اسلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دین میں داخلی یا خارجی کوئی بھی فتنہ نمودار ہو تو اس کا سرقلم کرنے کے لئے ہم سب کو میدان میں آنا ہوگا۔واضح رہے کہ اس چھ روزہ تربیتی کیمپ میں پورے ملک سے تقریبا ۴۰۰ چار سو علماء وفضلاء شریک ہیں ۔اور روزانہ تین نشستوں میں ماہرین فن علمائے کرام کے تربیتی بیانات ہور ہے ہیں ،دوران بیان پیش کئے گئے حوالوں کو پروجیکٹر کی مدد سے مطالعہ ومشاہدہ کرانے کا بھی نظم ہے ۔۳۰ ؍اپریل بروز منگل کو اختتامی نشست ہوگی 


مسجد جامع رشید دیوبند

۔اس موقع پر مولانا اشتیاق احمداستاذ دارالعلوم دیوبند،حافظ اقبال احمد ملیّ،مولانا اشتیاق احمد مبلغ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت ،ڈاکٹر محمد عزیر ممبئی،مولانا محمد شاہد انور بانکوی،ماسٹر محمد احمد گورکھپوری مرکز التراث الاسلامی دیوبند ،مولانا بادشاہ قاسمی کیرالہ ،مولانا محمدمظہر گجرات بطور خاص موجود رہے۔