Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 27, 2019

کیا مودی "آم"کو قومی پھل بنائیں گے؟؟؟

از/ ڈاکٹر اشہر سوداگر/ صدائے وقت۔
. . . . . .  . . . . .  . . . . . . . . . . . . . .  
آج کل آم کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے کبھی غالب آم پسند کرتے تھے لیکن کسی کو نہیں پتہ تھا وہ کیسے کھاتے تھے. جب سے مودی نے بتایا ہے آم کیسے کھاتے ہیں اس دن سے لوگ آم کو نئ نئ اسٹائل میں کھانے کے لئے بیتاب نظر آ رہے  ہیں.شاید اس بار مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں تو میٹھائیاں نہیں بلکہ آم بٹے نگے..امید ہے پارلیمنٹ میں بھی آم پر بحث ہو کہ کہاں کے آم زیادہ میٹھے ہوتے ہیں ملیح آباد کے یا برما کے ..کوئ کہے گا آم قومی پھل ہونا چاہئے تو کوئ اس کی مخالفت میں اس کی خامیاں گنائے گا..کوئ تخمی آم کی طرف سے بولے گا تو کوئ دشہری کی اہمیت پر اظہار کرے گا..بہت کم ہوں گے جو بے چارے مجبور اور لاچار و لنگڑے و لولے آموں کی آواز سنند میں بلند کریں گے..

اب سنسد میں بھی غیر سیاسی مدعا اٹھے گا. آم سیشن ختم ہوگا اس کے بعد امرود سیشن چلے گا اور اس میں آلہ آبادی امرود پر بحث ہوگی کہ اس کا نام بدل کر پریاگ راجی امرود ہونا چاہئے.
۔________________
ڈاکٹراشہرسوداگر
ٹانڈہ۔امبیڈکرنگر