Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 27, 2019

پوروانچل یونیورسٹی اور اے ایم یو کے شعبہ بزنس مینیجمنٹ کے مشترکہ تعلیمی قیادت تربیتی پروگرام پانچویں روز بھی جاری۔۔

 نیشنل اردو 
 یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر و آئی پی ایس افسر خواجہ محمد شاہد کا خصوصی خطاب
جون پور۔۔اتر پردیش۔۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔مورخہ 27 اپریل۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے بزنس مینجمنٹ شعبہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مشترکہ پروگرام میں تعلیمی قیادت تربیتی پروگرام کے پانچویں روزمقررین نے یو جی سی کے قوانین، یونیورسٹی کے ملازمین کی جوابدہی، برانڈز کی تعمیر جیسے  موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ہفتہ کو تربیتی پروگرام میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور آئی پی ایس افسر پروفیسر کے ایم شاہد نے ہندوستان اور بیرون ملک میں ادارہ کے معاملوں کی مثال سمیت تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ برانڈز کی تخلیق میں مسلسل بہتری کی ضرورت ہے۔ بینچ مارکنگ اور معیار میں بہتری کے زریعے ہی آئی ٹی آئی اور آئی آئی ایم جیسے برانڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر رابطہ کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ذاتی برانڈ کی تعمیر کرتا ہے۔ مختلف اداروں اور کالجوں پر مثبت اثرات بنانے کے لئے حکومت، پریس، مالیاتی ادارے اور سماج کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھے۔

کے ایم شاہد خطاب کرتے ہوئے۔

اس کے قبل پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے پروفیسر آفتاب عالم نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے کئی قوانین کو سمجھایا، جو کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بہتر مظاہرہ کے لئے یونیورسٹی کے عملے کی جواب دہی میں بہتر ی کی ضروریات پر زور دیا۔پروگرام کی نظامت کنوینر ڈاکٹر مراد علی نے کیا۔