Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 30, 2019

,کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران انڈیا و پاکستان کی وزراء اعظم کی ملاقات ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلف نیوز۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کے وزراء اعظم کی ملاقات ہو سکتی ہے۔
اخبار کے مطابق برطانوی حکام بھی اس ملاقات کے لئے کوشاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی ختم ہو سکے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جون میں برطانیہ جائیں گے جہاں وہ پاکستان ٹیم کے دو میچ دیکھیں گے۔ 

ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی بھی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہاں موجود ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس عرصے کے دوران انڈیا میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو گا اور اگر بی جے پی کامیاب ہوئی تو نریندر مودی وزیر  اعظم  کے عہدے کا دوسری بار حلف بھی اٹھا چکے ہوں گے۔
پاکستان اورانڈیا نے سرکاری سطح پر متوقع ملاقات سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
گلف نیوز کے مطابق برطانیہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق وہ دونوں ممالک کے وزراء اعظم کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کو قریب لانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق انہیں خوشی ہو گی کہ اگر ان کی کاوشوں سے خطے میں حالات معمول پر آ جائیں۔
پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول ہے۔