Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 30, 2019

اعظم گڑھ۔۔مدرسہ اسلامیہ و جامعة المحصنات چکیا حسین آباد کے معیار تعلیم و تربیت کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے کا عزم۔


معتصم باللہ / ٣٠ اپریل ٢٠١٩ ء/ صدائے وقت۔
اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔مدرسہ اسلامیہ چکیا حسین آباد کے گرتے ہوئے
تعلیمی معیار نیز آمد و اخراجات پر قابو پانے کے لئے باشندگان موضع کا ایک عمومی اجلاس گزشتہ شب گاؤں کی جامع مسجد میں منعقد ہوا جس کی صدارت انتظامیہ کے موجودہ صدر ڈاکٹر جاوید نے کی، انھوں نے کہا کہ ماضی بعید سے دونوں اداروں کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے موجودہ انتظامیہ چاہتی ہے کہ فیصلہ باشندگان قریہ کے ذمہ کرتے ہوئے ہم تمام اراکین و عہدیداران ان کے فیصلہ کو قبول کریں-

کافی بحث و مباحثہ، ذاتیات پر حملے، رائے و مشورے کے بعد ایک اہم بات سامنے آئ کہ۔۔۔۔ * ایک وقت تھا جب گاؤں میں پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی تھی لیکن اب گاؤں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد اتنی ہے کہ ان کا شمار انگلیوں پر نہیں کیا جاسکتا * وہ اپنے ادارہ کا نظم وضبط سنبھالنے اور ترقی کی منازل سے ہمکنار کرنے کے لئے پر عزم ہیں لہذا موجودہ ناقص کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے مذکورہ باصلاحیت افراد پر مشتمل کمیٹی بنائ جائے اور انھیں کے زیر انتظام دونوں ادارہ میں تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری رہے، اس تعلق سے حتمی فیصلہ لینے کے لئے آئندہ جمعہ کے روز کا ۔
انتخاب کیا گیا ہے-
ایسا لگتا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال 

بابت ٢٠ - ٢٠١٩  کی شروعات نومنتخب مجلس انتظامیہ کے زیر انتظام ہوگی جو کہ خوش آئند بھی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے نوجوانوں کو خلوص، لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی کو انجام دینے کی توفیق دے-