Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

جونپور۔۔۔ننھیال آئی معصوم بچی کی بس سے کچل کر موت۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بھورا گاؤں میں منگل کے روز ننہال آئی ایک معصوم کی کھیلتے وقت اسکول بس کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔معصوم کی موت کی خبر سنتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے رابطہ سڑک پر جام لگا دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل ہجوم کو کافی مشقت کے بعد سمجھاتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق حاجی پور بہریاآباد گاؤں سے اپنے ننہال آئی کلی3اپنی ماں کے ساتھ آئی تھی۔منگل کے روز معصوم بچی کھیلتے ہوئے سڑک پر پہنچ گئی۔بتاتے ہیں کہ اسی دوران مقامی اسکول کی ایک بس آگئی اور بچی کو زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں مصوم کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔معصوم کی موت کی خبر سنتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم ڈرائیور کے خلاف کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے بجرنگ نگر رابطہ سڑک پر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع ملتے ہی کوتوال سنیل دت پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد لوگوں کو سمجھاکر جام کو ختم کرایا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے

معصوم بچی کی موت پر روڈ جام کررہے لوگوں کو سمجھاتی پولیس
۔