Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

جونپور۔۔ضلع میں پارلیمانی الیکشن کے لئیے پارچہ نامزدگی کا عمل شروع۔۔۔۔کئی پرچے خریدے گئیے۔۔۔کوئی پرچہ داخلہ نہیں ہوا۔

جون پور. . .  اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع میں آئندہ12 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل منگل کے روز سے شروع ہو گیا ہے کاغذات نامزدگی کے پہلے روز 73 جونپور صدر لوک سبھا سیٹ سے 18 اور 74لوک سبھا مچھلی شہر محفوظ سیٹ سے 7امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کے لئے کاغذات خریدنے کے بعد آج کسی بھی امیدوار کی جانب سے پرچہ نامزدگی نہیں کیا گیا۔

لوک سبھا حلقہ جونپور صدر سیٹ سے بی جے پی سے کرشن پرتاپ سنگھ، آرپی آئی (اے)بھارت رام یادو، انڈمان ن نکوبار جنتا پارٹی،رام دھنی گوڑ سماج پریورتن پا رٹی، برجیش کمار آزاد، اشوک کمار سنگھ آزاد، اشوک کمار کھروارایس یوسی آئی (کمیونسٹ)، محمد نوشادآزاد، سنیل کمار اپادھیائے راشٹریہ جن گورو پارٹی، شیش منی موریہ ہندوستان نر ماڑ دل، ڈاکٹر سجیون بندآزاد، روی کیش یادوآزاد، مسز سنگیتا دیوی پرگتی شیل سماج وادی پا رٹی (لوہیا)، روپ منی دیوی نشادپرگتی شیل مانو سماج پارٹی، مانویندر پرتاپ سنگھ بھارتی مانو ادھیکار فیڈرل پارٹی، دیپ چندر رام کانشی رام بہوجن دل، مشتاق احمدمامنو تا وادی کرانتی دل سیتا پتی بند آزاد ونے پرچہ خریدا۔لوک سبھا حلقہ مچھلی شہر محفوظ سے بھولا ناتھ بی جے پی، تربھون رام بی ایس پی، دیپ چندرام کانشی رام بہوجن دل، نند لال بھارت پربھات پارٹی، جتیندر چودھری بھارتی مانو سماج پارٹی، برجیش کما ر رپبلک پارٹی آف انڈیا، کنہیامہامکتی دل کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کیلئے خریداری کی گئی۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی امیدوار کی جانب سے پرچہ نامزدگی نہیں کی گئی ہے تاہم انتظامیہ نظم ونسق کے لئے کمر بستہ ہے اور کلکٹریٹ احاطہ میں بیریکیٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔