Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

ڈاکوں کا سردار نوٹوں کا بستہ لے کر ووٹ خریدنے نکلا ہے۔!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممتا بنرجی۔


بردوان ۔۔مغربی بنگال 23اپریل[صداۓوقت]۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بردوان کے ویوان دگھی میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ووٹرز سے اپنا ووٹ فروخت نہ کرنے کی اپیل کی۔ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنر جی نے کہاکہ بی جے پی روپے سے بھرے بستوں کے ساتھ ووٹ خریدنے نکلی ہے۔ مغربی بنگال کے لوگوں کوپیسہ دکھا کر خریدنے کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مقامی باشندوں سے اپیل کی کہ آپ کا ووٹ بہت قیمتی ہے، اسے کسی بھی قیمت پر ضائع نہ کریں۔ چند لوگ پیسے کی بد ولت آپ کاووٹ خریدنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ان لوگوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرجی کے مطابق مرکز میں مودی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ مودی حکومت کے دوران ملک کے سینکڑوں کسانوں نے خودکشی کرلی ہےاور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مگر مغربی بنگال میں ایک بھی کسان نے جان نہیں دی ہے۔ ریاستی حکومت نے نوہزار کروڑ روپے کسانوں میں تقسیم کیے ہیں۔دہلی میں بیٹھے ڈاکوؤں کے سردار مودی 
نے یہ رقم نہیں دی ہے۔ 

ممتا کے مطابق مغربی بنگال اپنے پیروں پر کھڑا ہے، اسی لیے کسانوں کے درمیان ہزاروں کروڑ روپے تقسیم کرکے غریب لوگوں کو خودکشی کرنے سے بچایاگیا ہے