Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اس کے متعلقہ اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان۔


علی گڈھ(صداۓوقت/ ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تفصیلات کے بموجب مسلم  یونیورسٹی اور اس کے ذیلی اداروں میں جس میں ملپّورم، مرشدآباد اور کشن گنج کے سنٹر شامل ہیں، 3؍جون سے 30؍جولائی 2019تک تعطیل رہے گی۔
دوسری طرف یونیورسٹی کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 16؍مئی سے 9؍جولائی 2019 تک رہیں گی۔
یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن میں اساتذہ کے لئے پہلے وقفہ میں 18؍مئی سے 23؍جون 2019تک اور دوسرے وقفہ میں 25؍جون سے 31؍جولائی 2019تک موسم گرما کی تعطیل ہوگی۔
دوسری طرف ایم بی بی ایس پارٹ 2 (بیچ 2015) ، پارٹ 1 (بیچ 2016) اور سکنڈ پروف (بیچ 2017) کے طلبہ کی موسم گرما کی تعطیل یکم جون سے 20؍جون 2019 تک رہے گی۔ ایم بی بی ایس فرسٹ پروف (بیچ 2018) کے طلبہ کی تعطیل 18؍جولائی سے 6؍اگست 2019تک رہے گی۔
بی ڈی ایس سالِ اوّل 

(بیچ 2018) ،بی ڈی ایس سالِ دوئم (بیچ 2017)، اور بی ڈی ایس سالِ آخر (بیچ 2015) کے طلبہ کی موسم گرما کی تعطیل 11؍جون سے 30؍جون 2019تک رہے گی، جب کہ بی ڈی ایس سالِ سوئم (بیچ 2016) کے طلبہ کی تعطیل یکم جولائی سے 20؍جولائی 2019 تک رہے گی۔
یونانی میڈیسن فیکلٹی میں اساتذہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات پہلے وقفہ میں 15؍مئی سے 21؍جون 2019تک اور دوسرے وقفہ میں 22؍جون سے 28؍جولائی 2019تک رہیں گی، جب کہ بی یو ایم ایس اور پری طب کے طلبہ کے لئے تعطیلات 21؍مئی سے 9؍جون 2019تک رہیں گی۔