Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا اجلاس!

دیوبند: 23؍ اپریل(صداۓوقت/ نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سابقہ روایت کے تحت آج سے دارالعلو م دیوبند کی دوروزہ مجلس شوریٰ کا تعلیمی اجلاس دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں منعقد ہوگا، جس میں ادارہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق کئی اہم فیصلے لئے جائینگے ،ساتھ ہی نئے داخلوں اور اساتذہ کے تقرری وغیرہ جیسے اہم مسئلوں پر اراکین شوریٰ تبادلہ خیال کرکے فیصلہ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق آج کی شوریٰ میں جدید داخلوں سے متعلق نئی پالیسی، نئے اساتذہ کی تقرریاں اورناظم تعلیمات کے انتخاب جیسے کئی اہم فیصلہ لئے جائینگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دوسال سے ادارہ میں قائم مقام ناظم تعلیمات ہیں اسلئے قوی امیدظاہر کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ شوریٰ میں نئے ناظم تعلیمات کا فیصلہ یقینی ہے۔ وہیں ادارہ کی تعمیر و ترقی اور طلباء کی سہولیات سے متعلق بھی تجاویزپر اراکین شوریٰ غورو خوض کرینگے۔ اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم مولانا غلام محمد وستانوی،مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، حکیم کلیم اللہ علی گڑھ،مولانا محمود راجستھان،مولانا انوارالرحمن بجنور،ماسٹر انظر حسین میاں،مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی،شیخ الحدیث مفتی سعید احمدپالنپوری[رٸیس الاساتذہ دارالعلوم)اوردیگرارکان شرکت کرینگے