Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

مسلمان وطن پرست اور ملک کے وفادار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا منت اللہ رحمانی۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے مسلم پرسنل لا کا معاملہ ہو یا کوئی اور وہ اپنے مذہب اور اپنی تہذیب اور اپنی زبان و تعلیم سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مگر نہ یہ فرقہ پرستی ہے نہ وطن دشمنی۔ آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد برابر انہوں نے وطن کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان کی بے داغ حب الوطنی وزارت کی عارضی کرسیوں کے مقابلے میں مستقل اور بہت بلند ہے۔ انہوں ہر مشکل وقت میں ملک کے لئے بہترین رول ادا کیا ہے۔ لیکن ہر روز کی وطن دوستی کے لئے نئے پیمانے تراشنا اور ان سے ناپنا بڑی نازیبا حرکت ہے۔ مسلمان وطن وطن دوست اور ملک کے وفادار ہیں وہ”دستور“ کا احترام کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مضبوط ذریعہ دستور ہند ہی ہے۔ مگر وہ کسی ایک پارٹی یا گروپ کے نہ پابند ہیں اور ”نہ انہیں یہ قبول ہے کہ وطن دوستی کی سرٹیفکیٹ کسی ایک پارٹی کی وفاداری کے نتیجے میں حاصل ہو۔“
.۔_________________
مولانا منت اللہ رحمانیؒ،
سابق جنرل سکریٹری
مسلم پرسنل لا بورڈ