Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 16, 2019

منصورہ انجینیرنگ کالج کا تاریخی فیصلہ ۔

*منصورہ انجینئرنگ کالج کا تاریخی فیصلہ مسلمان بچوں کے لئے مکمل مفت تعلیم اور انجینئرنگ کا سنہرا موقع*
صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
تاریخ گواہ ہے کہ مولانا مختار احمد ندوی رح نے ہمیشہ سے دینی اوردنیاوی تعلیم کو ساتھ  لیکر چلنے کی تعلیم دی اور مسلم لوگوں میں تعلیم کو لیکر ہمیشہ جد وجہد کی۔
انہی کی کوششوں کو  مکمل کامیاب کرنے کے لیے اُنکے ادارے جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی نے تاریخی فیصلہ کیا ہےکہ اب وہ مسلمان بچے جوپڑھنا چاہتے ہیں لیکن کمزور معاشی حالات کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہے اُنکے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔
2 مئی 2019 کو منصورہ انجینئرنگ کالج میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ جسمیں اچھے نمبر حاصل کرنے والے ٹاپ 5 طلباء کومکمل free تعلیم دی جائیگی۔
اسکے علاوہ وہ طلباء جو سیکنڈ رینکس پر ہونگے اُنھیں بھی کالج کی فیس جو کے 60٫000 ہے اسمیں سے صرف 10٫000 ہی بھرنا ہوگا۔ اور تھرڈ رینک کے 5 طلباء کو صرف 20٫000 بھرنا ہوگا اور یہ فیس بھی حکومت کی اسکالرشپ سے بچوں کو لوٹا دی جائیگی۔
طلباء اور والدین اس بات کو ضرور نوٹ کر لیں کے طلباء کی حکومت کی جانب سے آنے والی اسکالرشپ کے 25٫000 مکمل طور پر اُنکے اکاؤنٹ میں آئینگے اور اُنکے ہونگے۔ اس طرح ہر طالبِ علم کو سال کی 25000 اسکالرشپ بھی ملیگی۔
ایسے بہترین موقع سے ضرور با ضرور فائدہ اٹھائیں۔
جزاک اللہ۔
For Talent Hunt Registration and any query:
کسی بھی طرح کی انکوائری کے لیے اور ٹیلنٹ ہنٹ رجسٹریشن کے لیے کال کریں۔
1. Prof. Naveed Akhtar 9552811311
2. Prof. Amjad khan
+919922889992
3. Prof. Karan Sharma
+919226215000