Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 23, 2019

غازی آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ۔۔۔۔۔۔انجینئر نے اپنے تین بچوں و بیوی کو قتل کرڈالا۔

غازی آباد / اتر پردیش/ صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اتر پردیش کے غازی آباد سے بڑا دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں اندراپورم کے سیکٹر ۔4 میں رہنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد خود اس واقعہ کی جانکاری اس نے وہاٹس ایپ گروپ پر اپنے رشتہ داروں کو دی اور لاشوں کا ویڈیو بھی ڈال دیا۔ گروپ پر اس نے خود بھی خودکشی کرنے کی بات کہی تھی۔
جیسے ہی یہ ویڈیو اور اطلاع ملی اس کا سالا بھاگ کر جب وہ فلیٹ پر پہنچا تو لاش اندر ہی پڑی تھی۔ لیکن انجینئر لاپتہ ہے۔ 
مقتول بیوی بچے

پولیس کے مطابق بچوں کا چاقو سے گلا ریتا گیا ہے جبکہ خاتون کے پیٹ اور سینے پر چاقو سے کئی وار کئے گئے ہیں۔سمیت سنگھ بنیادی طورپرپر جھارکھنڈ کے ٹاٹانگر کا رہنے والا ہے۔ وہ اندراپورم کے سیکٹر ۔4 میں بیوی آشو بالا اور تین بچوں، سات سال کے پرتھم اور چار سال کی آکرتی اور آرو کے ساتھ رہتا تھا۔ آشو پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر تھیں۔ بتایا جا رہا ہے سمیت بنگلور میں نوکری کرتا تھا اور دسمبر میں نوکری چھوٹنے کے بعد سے بے روزگار ہے۔