Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 22, 2019

کانگریس نے قومی خطہ/ قومی راجدھانی دہلی میں 6 پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔


نٸ دہلی 22اپریل (صداۓوقت نیوز سروس / ایجنسی ) ۔
کانگریس نے دہلی سے سابق وزیراعلی شیلا دکشت او ر سابق مرکزی وزیر اجے ماکن سمیت لوک سبھا انتخابات کے لئے آج چھ امیدواروں کا اعلان کیا۔
پارٹی نے محترمہ دکشت کو شمال مشرقی دہلی اور مسٹر ماکن کو نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے
پارٹی نے مسٹر جے پی اگروال کو چاندنی چوک، مسٹر اروند سنگھ لولی کو مشرقی دہلی ، مسٹر مہابل مشر کو مغربی دہلی اور راجیش للوتھیا کو شمال مغربی دہلی (محفوظ) سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔
سات لوک سبھا سیٹوں والی دہلی میں کانگریس کے ابھی جنوبی دہلی سے امیدوار کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ اس سیٹ سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ماضی میں لوک سبھا کا الیکشن لڑچکے ہیں۔